اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے شمالی دمشق میں واقع القلمون کے علاقے میں داخلے کے مقصد سے انجام پانے والے القاعدہ سے وابستہ جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ شام کی فوج نے تقریبا ساٹھ دہشتگردوں کو ہلاک بھی کردیا ہے۔ قلمون کے علاقے میں دہشتگردوں کا ایک اہم سرغنہ محمد احسان حربہ اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگيا ہے۔ شام کےلڑاکا طیاروں نے شمالی شام میں واقع حلب شہر مضافات میں کویرس کی ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں اور الباب شہر میں دہشتگردوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ شام کی فوج نے حومہ اور ادلب کے مضافات میں بھی مسلح دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
.......
/169